
والد، بھائی اور چچا سسر نے کمرے میں لے جا کر گلا گھونٹ کر قتل کیا، راولپنڈی میں جرگے کے حکم پر قتل ہونیوالی خاتون کے کیس میں مزید انکشافات سامنے آ گئے
ضیا الرحمان کی اہلیہ سدرہ خاوند سے ناچاقی پر 11 جولائی کو گھر سے لاپتہ ہوئی، خاوند و والدین کو اس کے عثمان نامی لڑکے سے مبینہ تعلق کا پتہ چلا،عصمت اللہ،سدرہ کا والد ودیگر افراد جرگہ و منت سماجت کرکے سدرہ کوواپس راولپنڈی لے آئے اور17جولائی کو جرگہ نے اس کے قتل کا حکم دیدیا، قبر کشائی کی اجازت ملنے پر قبر کشائی کرکے نعش کا پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا، پولیس
فیصل علوی
ہفتہ 26 جولائی 2025
12:30

(جاری ہے)
عصمت اللہ کی سربراہی میں جرگے نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ سدرہ گھر سے نکلنے کے بعد جینے کا حق کھو چکی ہے لہٰذا اسکو مار دیا جائے جس پر سدرہ کے والد،بھائی اور چچا سسر نے کمرے میں لے جاکر سدرہ کو گلا گھونٹ کر قتل کیا قتل کے بعد گھر کے اندر ہی خواتین نے غسل دیا اور جنازہ پڑھایا گیا جنازہ عصمت اللہ نے پڑھایا۔
جنازہ پڑھانے کے بعدتمام افراد نے پیرودھائی قبرستان جس کو چھتی قبر قبرستان بھی کہتے ہیں وہاں موجود اپنے عزیز سے رابطہ کیا۔اور آدھ گھنٹے میں قبر تیارکرنے کیلئے کہا۔قبرستان کے ممبر اور گورکن نے بتایاکہ قبرتیار کرنے میں تین گھنٹے لگیں گے۔تمام افراد نے کہا کہ تم جگہ کی نشاندہی کروہم قبرخود تیار کرلیں گے ابھی پوری قبر بھی تیار نہیں ہوئی تھی تو قتل کی گئی سدرہ کی لاش کولایاگیا اور جلد ہی دفن کر قبرکے نشانات مٹا دئیے گئے۔پولیس کو ان مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع دی گئی تو پولیس نے فورا تحقیقات شروع کر دیں۔جب سدرہ کے گھر والوں کو پولیس تحقیقات کا پتہ چلا تو انہوں نے فورا معاملہ الجھانے کیلئے سی پی او راولپنڈی کو سدرہ کے اغواء اور عثمان سے نکاح کرنے کی درخواست دیدی اور اس کے ساتھ ہی پولیس کی جانب سے مقدمہ درج نہ کرنے کی درخواست بھی دی گئی۔راولپنڈی پولیس کوجب ان درخواستوں کاپتہ لگا تو وہ الر ٹ ہوگئی اورپولیس نے قبرستانوں میں تیار کی گئی تازہ قبروں کاریکارڈ چیک کرنا شروع کر دیا۔پولیس نے شہر کے مختلف قبرستان جن میں ڈھوک حمیداں پٹھانوں سمیت کچا سٹاپ،پیرودھائی اور ایچ الیون کے قبرستانوں میں تازہ قبروں وگورکنوں کو چیک کیا۔پولیس نے پیرودھائی قبرستان کا ریکارڈ چیک کیا تو میتوں و جنازوں کی رسید بک میں سے ایک سریل نمبر کا مکمل پرت پھٹا ہوا پایا۔جب قبرستان کے رجسڑ کوچیک کیا گیا تو وہاں بھی مزکورہ افراد نے سدرہ کا نام و ولدیت لکھ کر کاٹنے کی کوشش کی ہوئی تھی پولیس کو سب سے بڑی کامیابی قبرستان کمیٹی کے دفتر میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں سے ملی جس میں سدرہ کی میت پولی تھین میں لپٹی اور تمام افراد واضع تھے۔ پولیس کو ہیومن انٹیلی جنس کے ذریعے رکشہ ڈرائیور کے حوالے سے انفارمیشن ملی جس پر اس کو قابو کرکے چیک کیا گیا تو اس نے میت قبرستان تک لے جانے کا انکشاف کردیا۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گورکن ارشاد اور قبرستان کمیٹی کے ممبر کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا تو تمام کیس کی کڑیاں کھلتی چلی گئیں۔بعدازاں پولیس نے سدرہ کے سسرال اور والدین کے گھروں کے افراد کو تحویل میں لے لیا اور عدالت میں قبر کشائی اور پوسٹمارٹم کی درخواست دائر کی تو عدالت نے 26 جولائی کا نوٹس ڈال کر لڑکی کے لواحقین کو بھی طلب کرلیا گیا۔اس حوالے سینئر پولیس افسر کا کہناتھا کہ عدالت سے قبر کشائی کی اجازت ملنے پر قبر کشائی کرکے نعش کا پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا۔ آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا نے بھی دورہ کیا اور کیس کی تفصیلات سے آگاہی لی۔ذرائع کاکہناہے کہ پولیسں نے اب تک سدرہ کیس میں قبرستان کمیٹی کے ممبر اور گورکن کو باقائدہ گرفتار کرلیا ہے دیگر دس افراد جن میں خواتین بھی شامل ہیں کو شامل تفتیش رکھ کر زیر نگرانی رکھا گیا ہے پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ باڑہ مارکیٹ کا تاجر ودکاندار عصمت اللہ راولپنڈی میں سیاسی جماعت اور اس کے رہنماؤں کا بھی قریبی ہے۔ماضی میں تجاوزات کیخلاف آپریشنز کے دوران پولیس و کار سرکار میں مزاحمت مداخلت کے مقدمات درج ہیں۔مزید اہم خبریں
-
موجودہ سیلابی صورتحال میں ہمارے "بلین ٹری منصوبے" کی اہمیت و ضرورت کا ایک مرتبہ پھر بھرپور اندازہ ہو رہا ہے
-
عاصم لاء کے تحت موجودہ نظام میں اخلاقیات کی پستی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ چکے
-
فحاشی پھیلانے کے الزام میں پشاور میں خاتون ٹک ٹاکر گرفتار
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کو ٹیلی فون
-
خیبرپختونخواہ حکومت نے بیرونی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 190 ارب روپے جمع کرلئے
-
امیر جماعت اسلامی کا اسرائیل کی دوحہ میں دہشتگردی کیخلاف کل ملک بھر میں احتجاج کا اعلان
-
4500 میگاواٹ کے دیامربھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے آئندہ سال آرسی سی ورکس شروع ہوجائیں گے
-
یاماہا موٹرز پاکستان کا ملک میں موٹر سائیکل کی پیداوار بند کرنے کا اعلان
-
اسرائیل کا دوحہ میں جارحانہ اقدام بلاجواز اور قطر کی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے
-
وزیر اعظم کی دوحہ پر حملے کی مذمت
-
پیرس میں مساجد کے باہر سؤروں کے نو سر پھینک دیے گئے
-
پاکستان اپنے کئی ملین شہریوں کی جاسوسی کر رہا ہے، ایمنسٹی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.