سپیکر قومی اسمبلی کا بنوں میں خوارج کا مقابلہ کرتے ہوئے میجر عدنان اسلم کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

منگل 9 ستمبر 2025 19:03

سپیکر قومی اسمبلی کا بنوں میں خوارج کا مقابلہ کرتے ہوئے  میجر عدنان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بنوں میں خوارج کا مقابلہ کرتے ہوئے زخمی ہونے والے میجر عدنان اسلم کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے ایک پیغام میں انہوں نے میجر عدنان اسلم کی جرات اور بہادری کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ انہوں نے جرات اور بہادری کی عظیم داستان رقم کی ہے، پوری قوم میجر عدنان اسلم کی بہادری کو سلام پیش کرتی ہے۔

سپیکر سردار ایاز صادق نے شہید عدنان اسلم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں، قوم میجر عدنان اسلم کی قربانی کبھی فراموش نہیں کرے گی، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دی ہیں، دہشت گردی کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔ سپیکر قومی اسمبلی نے شہید کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔