Live Updates

پنجاب بھر میں ملاوٹی دودھ اورناقص گوشت بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈائون

منگل 9 ستمبر 2025 19:05

پنجاب بھر میں ملاوٹی دودھ اورناقص گوشت بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈائون
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2025ء) چیف سیکرٹری پنجاب کے حکم پر پنجاب بھر میں ملاوٹی دودھ اور ناقص گوشت بیچنے والوں کے خلاف یکم اگست سے اب تک 313مقدمات درج،4لاکھ 65ہزار لیٹر ناقص دودھ اور 60ہزار کلو سے زائد گوشت تلف کر دیا، ملاوٹ اور جعلسازی میں استعمال ہونے والی 50سے زائد سپلائر گاڑیاں بھی ضبط کی گئی، جعلی دودھ تیار کرنے والے 10بڑے نیٹ ورکس لاہور، قصور، بہاولنگر، فیصل آباد سمیت مختلف شہروں سے پکڑے گئے، روزانہ ایک لاکھ لیٹر جعلی دودھ اسلام آباد، راولپنڈی اور چکوال میں سپلائی کرنے والے گروہ بھی گرفتار کیا گیا۔

ڈی جی فوڈاتھارٹی عاصم جاویدنے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ بہاولنگر میں روف بھٹی، مقصود بھٹی گروپ، دیپالپور، ساہیوال، پاکپتن اور قصور سے لاہور جعلی دودھ سپلائی کرنے والے نیٹ ورکس کا پردہ فاش کیا گیا، بہاولنگر، پاکپتن اور چینوٹ سے فیصل آباد اور راولپنڈی میں جعلی دودھ سپلائی کرنے والے مافیا بھی گرفتار کیا گیا، لاہور ڈویژن میں 85، فیصل آباد میں 78، گوجرانوالہ میں 36، ساہیوال میں 19، راولپنڈی میں 23اور دیگر شہروں میں درجنوں مقدمات درج کروائے گئے، سرگودھا ڈویژن میں 24، بہاولپور میں 24، ملتان میں 21، ڈی جی خان میں 22مقدمات درج ہوئے۔

(جاری ہے)

عاصم جاوید نے مزید کہاگزشتہ سالوں کی نسبت 141فیصد ریکارڈ اضافہ ہوا، رواں سال اب تک 8لاکھ 97ہزار 241فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ مکمل، 2ہزار 475پوائنٹس سیل کیے گئے، فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 1324مقدمات درج کیے، مقدمات میں 243فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا، 85ہزار 940فوڈ پوائنٹس کو1.14بلین لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد کیے گئے، جعلی دودھ کے خلاف کارروائیوں میں 357فیصد اضافہ، 22کروڑ 55لاکھ لٹر دودھ کی چیکنگ کی گئی، 11لاکھ 80ہزار لٹر ناقص دودھ تلف، پچھلے سالوں کی نسبت تلفی میں 63فیصد کمی آئی، دودھ میں ملاوٹ پر 361مقدمات درج، 175فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، مضر صحت گوشت کی چیکنگ میں 1کروڑ 53لاکھ کلو گوشت کا معائنہ، 7لاکھ کلو ناقص گوشت تلف کیا گیا، ناقص گوشت فروخت کرنے پر 261مقدمات درج، 335فیصد اضافہ، 204 میٹ شاپس سیل کی گئی، سیلاب کے دنوں میں جانوروں کے عارضی نقل مکانی سے جعلساز مافیا نے جعلی دودھ کی ترسیل شروع کی، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے غذائی مفسدین کو ٹف ٹائم دے کر عوام کو ریلیف فراہم کیا، سکول نیوٹریشن پروگرام فیز 2کا آغاز، 40سرکاری سکولوں کے بچوں کو مفت سکریننگ اور ہیلدی لنچ باکس فراہم کیا جارہا ہے۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات