کرک ،زیبی ڈیم نے ایک اور نوجوان کو نگل لیا

جمعہ 25 جولائی 2025 21:10

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2025ء)کرک کے مضافاتی علاقہ میں واقع مشہور زیبی ڈیم نے ایک اور نوجوان کو نگل لیاجہاں وہ ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق جمعہ کی دوپہرزیبی ڈیم میں ایک نامعلوم نوجوان ڈوب گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 ٹیم اور مقامی افراد نے پہنچ کرزیبی ڈیم میں ڈوبنے والے نوجوان کی لاش تلاش کرکے نکال لی اورقریبی ہسپتال صابر آباد منتقل کردی۔بعدازاں متوفی نوجوان کی شناخت تصدیق اللہ سکنہ سرٹ خیل کرک کے نام سے ہوئی۔

متعلقہ عنوان :