Live Updates

عقیدہ ختم نبوت ﷺ کا تحفظ شریعت اور آئین کے عین مطابق چاہتے ہیں ،سربراہ پاکستان سنی تحریک

غریب عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں اور حکمران مہنگائی اور ٹیکس بڑھانے کی پالیسیوں میں مصروف عمل ہیں،شاداب رضا نقشبندی

جمعہ 25 جولائی 2025 21:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2025ء)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ آئین و انصاف کے خلاف متنازعہ فیصلے قبول نہیں کرینگے ،عقیدہ ختم نبوت ﷺ کا تحفظ شریعت اور آئین کے عین مطابق چاہتے ہیں ،پاکستان اسلام کا قلعہ اس کو کمزور کرنے کیلئے اسلام وملک دشمن قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنائینگے ،ملک سیاسی ومعاشی عدم استحکام کا شکار ہے ایسی صورتحال میں اتحاد ویکجہتی کو فروغ اور آئین کی بالادستی کو یقینی بنانا ہوگا،معاشی وتوانائی بحرانی کیفیت کو ختم کرنا ہے تو عوامی ریلیف پر مبنی فیصلے کرنا ہونگے ،کارکنان رابطہ مہم کو مزید تیز کردیں گھر گھر جاکر ختم نبوت ﷺ کے تحفظ کیلئے آگاہی دیں ،ملک کو معاشی وتوانائی اور بے جا ٹیکسز کی زنجیروں میں جکڑ لیا گیا ہے ،غریب عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں اور حکمران مہنگائی اور ٹیکس بڑھانے کی پالیسیوں میں مصروف عمل ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا ،شاداب رضا نقشبندی کا کہنا تھا کہ عوام کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کی بجائے مزید دلدل میں دھکیلا جارہا ہے ،غریب عوام سے بجلی اور گیس کے بلوں کی مد میں طرح طرح ناجائز ٹیکس اور اوور بلنگ وصول کی جارہی ہے ،حکومت کے معاشی استحکام کے دعوئوں سے عام آدمی کو ریلیف نہیں مل رہا ، عوام کے مسائل جمہوری وآئینی اور اخلاقی طور پر حل کرنا حکمرانوں کی ذمہ داری ہے ،پاکستان کے عوام معاشی استحکام اور ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں لانے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ،حکمران طبقہ غریب عوام کو حقوق فراہم کرنے اور مسائل کے حل کیلئے ترجیعی بنیادوں پر کام کرئے۔

Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات