
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سستے گھروں کی تعمیر کیلئے اسکیم کی منظوری دے دی
مارک اپ سبسڈی رسک شیئرنگ اسکیم کے تحت مالی معاونت کا فیصلہ، حکومت 50 ہزار گھروں کی تعمیر کیلئے سبسڈی فراہم کرے گی، 20 سے 35لاکھ تک کا قرضہ 20 سال کی مدت کیلئے دینے کی تجویز ہے۔ ای سی سی کا اجلاس
ثنااللہ ناگرہ
جمعہ 25 جولائی 2025
22:14

(جاری ہے)
اجلاس میںاقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان اسکل امپیکٹ بانڈ کے اجرا کے لیے ایک ارب روپے کی حکومتی گارنٹی منظورکی گئی ، اس کے تحت ملک میں اسکل ڈیویلپمنٹ کی حوصلہ افزائی کی جائے گی ۔
اجلاس میں ای سی سی نے سستے گھروں کی تعمیر کیلئے اسکیم کی منظوری دیدی ہے جبکہ مارک اپ سبسڈی رسک شیئرنگ اسکیم کے تحت مالی معاونت کا فیصلہ بھی کر لیا گیا۔ 20 سے 35 لاکھ تک کا قرضہ 20 سال کی مدت کیلئے دینے کی تجویز دی گئی ہے۔ ملک میں لو کاسٹ ہاؤسنگ کو فروغ دیا جائے گا۔ وزارت ہاؤسنگ کو اس شعبے کا جامع ڈیٹا بیس تیار کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔اس مقصد کیلئے وفاقی اور صوبائی اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی ہدایت کی گئی ہے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں شپ بریکنگ ری سائیکلنگ کو باقاعدہ صنعت کا درجہ دینے ۔اجلاس میں نیشنل ٹیرف پالیسی 30-2025 کے تحت اسٹیل سیکٹر کے فروغ کا فیصلہ کیا گیاہے ، وزارت خزانہ نے کہا کہ اسٹیل کے شعبے کو برآمدات کی بنیاد پر ترقی دی جائے گی۔ ای سی سی نے ریڈیو بیسڈ سروسز کے چارجز پر نظرثانی کی منظوری دے دیدی ہے۔ نجی کمپنی کو گیس ٹیرف میں رعایت کیخلاف عدالت عظمیٰ سیرجوع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
آمریت کے مقابلے میں انسانی حقوق کا تحفظ پہلے سے کہیں زیادہ ضروری، یو این چیف
-
شام: سویدا میں فرقہ وارانہ تشدد کے دوران مراکز صحت بھی نشانہ
-
غزہ: بھوک سے اموات اور اسرائیلی حملوں سے تباہی کا سلسلہ جاری
-
خیبرپختونخواہ انتظامیہ نے کاغان میں 500 سیاحوں کو موت کے منہ میں جانے سے بچا لیا
-
سلمان اور قاسم نے بیف کھایا جو حلال گوشت ہے، کھانے کو ٹارگٹ کرنا غیرضروری ہے
-
عمران خان کے بیٹوں کا امریکا جانا اور وہاں ملاقاتیں ان کی فیملی کی ارینجمنٹ ہے
-
دو سابق افریقی رہنماؤں کو انسانیت کے خلاف جرائم کرنے پر قید کی سزائیں
-
نسلی و جنسی تعصب کے سبب افریقی النسل خواتین پسماندہ ترین، یو این ادارہ
-
برطانیہ: احتجاجی تنظیم ’فلسطین ایکشن‘ کو دہشتگرد قرار دینے پر ترک کو تشویش
-
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سستے گھروں کی تعمیر کیلئے اسکیم کی منظوری دے دی
-
ماہ صفر المظفر کے چاند کی رویت کا اعلان کر دیا گیا
-
عمران خان شدید ذہنی دباؤ میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کیخلاف سوشل میڈیا پر منفی مہم چلا رہا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.