ح*لسبیلہ منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بھاری مقدار میں منشیات برآمد

جمعہ 25 جولائی 2025 22:25

ؒکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2025ء) لسبیلہ پولیس نے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے قبضے میں لے لی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس ایس پی لسبیلہ عاطف امیر کی جرائم پیشہ عناصر ، منشیات فروشوں اور سمگلنگ کے خلاف خصوصی کارروائی کی ہدایت پر سی آئی اے پولیس اوتھل نے کارروائی کرتے ہوئے 10 کلو 800 گرام چرس اور 300 گرام آئس شیشہ برآمد کرکے قبضے میں لیکر کارروائی شروع کردی۔

(جاری ہے)

ملزمان منشیات کو اندرون صوبہ سمگل کرنا چاہتے تھے کہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے منصوبہ ناکام بنادیا