بھارت کیخلاف سنچری، جو روٹ نے سر ڈان بریڈمین کا ٹیسٹ ریکارڈ توڑ دیا

ہفتہ 26 جولائی 2025 13:08

بھارت کیخلاف سنچری، جو روٹ نے سر ڈان بریڈمین کا ٹیسٹ ریکارڈ توڑ دیا
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر جو روٹ نے آسٹریلیا کے سابق لیجنڈری کرکٹر سر ڈان بریڈمین کا سالوں پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی شاندار فارم کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے جمعہ کو بھارت کے خلاف سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن مانچسٹر میں ایک شاندار سنچری اسکور کی۔

یہ روٹ کے ٹیسٹ کیریئر کی 38 ویں سنچری تھی۔ انہوں نے بھارت کی پہلی اننگز کے 358 رنز کے جواب میں شاندار سنچری کی بدولت 150 رنز کی اننگز کھیلی۔بھارت کے خلاف سنچری کے ساتھ ہی جو روٹ نے اپنے ملک کے میدانوں پر ایک ہی حریف ٹیم کے خلاف سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا ڈان بریڈ مین کا ریکارڈ توڑا۔روٹ کی اپنے ہوم گراؤنڈ پر بھارت کے خلاف یہ نویں سنچری تھی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل آسٹریلیا کے سر ڈان بریڈمین نے اپنے میدانوں پر انگلینڈ کے خلاف 8 سنچریاں بنائی تھیں۔علاوہ ازیں جو روٹ بھارت کے خلاف سب سے زیادہ ٹیسٹ سنچریاں(12)سکور کرنے والے بیٹر بھی بن گئے ہیں۔اس کے علاوہ جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنزبنانے والے بیٹرز میں دوسرے نمبرپر آگئے۔ بھارت کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میں شاندار اننگز کے دوران جو روٹ نے آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ کو پیچھے چھوڑا۔ پونٹنگ نے 168 ٹیسٹ میں 13 ہزار 3378 رنز بنائے تھے جبکہ روٹ نے صرف 157ویں ٹیسٹ میں پونٹنگ کا ریکارڈ توڑا۔واضح رہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ورلڈ ریکارڈ بھارت کے سابق لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر کے پاس ہے جنہوں نے 200 ٹیسٹ میں 15 ہزار 921 رنز بنائے تھے۔