وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کوئٹہ پہنچ گئے

ہفتہ 26 جولائی 2025 14:39

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کوئٹہ پہنچ گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2025ء) وفاقی وزیرداخلہ سید محسن نقوی کوئٹہ پہنچ گئے۔ وزارت داخلہ کے مطابق کوئٹہ پہنچنے پر صوبائی وزراء نے وفاقی وزیرداخلہ کا خیر مقدم کیا ، اس موقع پر اعلی حکام بھی ائیر پورٹ پر موجود تھے ۔ وزیرداخلہ محسن نقوی اپنے دورہ کوئٹہ کے دوران وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی سے ملاقات کریں گے جبکہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر اعلی سطح کا اجلاس بھی وزیر اعلیٰ ہائوس میں ہو گا جس میں بلوچستان میں امن و امان کے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔