تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جھڑپوں میں 33 افراد ہلاک

ایک لاکھ 38 ہزار شہری تھائی لینڈ کے سرحدی علاقوں سے نقل مکانی پر مجبور

ہفتہ 26 جولائی 2025 16:37

بنکاک/نوم پنھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء)تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان تین روز سے جاری جھڑپوں میں 33 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کمبوڈیا کی وزارت دفاع نے 13 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی جس میں 8 شہری اور پانچ فوجی شامل ہیں، جبکہ 71 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

تھائی حکومت کے ترجمان نے ہفتہ کو جاری ایک بیان میں کہاکہ ان کے پانچ فوجی ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد اموات کی کل تعداد 20 ہو گئی ۔

ہلاک ہونے والوں میں 14شہری اور چھ فوجی شامل ہیں۔تین دن سے جاری لڑائی کے باعث ایک لاکھ 38 ہزار شہری تھائی لینڈ کے سرحدی علاقوں سے نقل مکانی پر مجبور ہو گئے جبکہ کمبوڈیا میں 35 ہزار افراد کو اپنے گھر چھوڑنے پڑے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد کمبوڈیا کے سفیر نے غیرمشروط فوری جنگ بندی کی خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم تنازع کا پرامن حل چاہتے ہیں۔