ریٹائرڈ خواتین کے لیئے بنائے ہاسٹل کے غلط استعمال کیخلاف درخواست پر فریقین سے 18 اگست تک جواب طلب

ہفتہ 26 جولائی 2025 16:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء)سندھ ہائی کور ٹ نے کلفٹن میں ریٹائرڈ خواتین کے لیئے بنائے ہاسٹل کے غلط استعمال کیخلاف درخواست پر فریقین سے 18 اگست تک جواب طلب کرلیا۔سندھ ہائیکورٹ میں کلفٹن میں ریٹائرڈ خواتین کے لیئے بنائے ہاسٹل کے غلط استعمال کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ وکیل نے موقف دیا کہ درخواستگزار کلفٹن میں قائم ڈاکٹر سلمی احمد وویمن کمپلکس میں رہتی ہیں۔

ہاسٹل کا انتظام پاکستان فیڈریشن آف بزنس وویمن آرگنائزیشن چلاتی ہے۔

(جاری ہے)

ہاسٹل انتظامیہ نے ایک حصہ نجی تعلیمی ادارے اور دوکان بناکر کرائے پر دے دی ہے۔ درخواستگزار اور دیگر خواتین کی جانب سے جگہ کے غلط استعمال پر آواز اٹھائی تو ہمیں حراساں کیا جارہا ہے۔ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کو شکایت کی مگر کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔ رفاعی مقاصد کے لیے دی گئی جگہ کمرشل مقاصد کے لیے استعمال نہیں ہوسکتی ہے۔ عدالت نے درخواستگزار خاتون کیخلاف کارروائی سے روک دیا۔ عدالت نے خواتین کے ہاسٹل کی جگہ کرائے پر لینے والی نجی تعلیمی ادارے و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 18 اگست تک جواب طلب کرلیا۔