بلوچستان میں غیرت کے نام پر سیکڑوں مرد و خواتین کو قتل کیے جانے کا انکشاف

ہفتہ 26 جولائی 2025 22:46

بلوچستان میں غیرت کے نام پر سیکڑوں مرد و خواتین کو قتل کیے جانے کا انکشاف
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء)بلوچستان میں غیرت کے نام پر سیکڑوں مرد اور خواتین کو قتل کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔غیر سرکاری تنظیم کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں گزشتہ 6 برس کے دوران غیرت کے نام پر 232 افراد قتل کیے گئے۔غیرت کے نام پر قتل کی تفصیلات میں تنظیم کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ نصیرآباد میں 73،جعفرآبادمیں 23مردوخواتین غیرت کے نام پر قتل کیے گئے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں مستونگ 18،ضلع کچھی میں 17افراد سیاہ کاری کی بھینٹ چڑھے۔ جھل مگسی میں 18اور کوئٹہ میں 11مرد وخواتین کاروکاری کی نذر ہوئے جب کہ 2019 میں 52، 2020میں 51افراد غیرت کے نام پر قتل کیے گئے۔اسی طرح سال 2021میں 24،22میں 28افراد،2023میں 24افراد غیر ت کے نام پر قتل کیے گئے۔ سال 2024میں 33افرادکو سیاہ کاری کے الزام میں موت کے گھاٹ اتارا گیا۔رواں سال اب تک 33افراد غیرت کے نام قتل ہوئے جن میں 19خواتین اور 14مرد شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :