پنجاب کے تمام اضلاع و تحصیل کی سطح پر خواتین وکلا کے لئے اسٹیٹ آف دی آرٹ الگ بار ایسویشی ایشنز بنانے کے منصوبہ پر عمل درآمد شروع

ہفتہ 26 جولائی 2025 21:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2025ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد پنجاب کے تمام اضلاع اور تحصیل کی سطح پر خواتین وکلا ءکے لئے اسٹیٹ آف دی آرٹ الگ بار ایسویشی ایشنز بنانے کے منصوبہ پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا،اس سلسلے میں اٹک بار کی تحصیل جنڈ میں خواتین وکلاء کے لیے تاریخ کا پہلا الگ اسٹیٹ آف دی آرٹ لیڈیز بار روم کا پراجیکٹ مکمل ہوگیا ،خواتین وکلا ءنے چیف جسٹس عالیہ نیلم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ،تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع اور تحصیل بار ایسوسی ایشنز میں خواتین کے لیے الگ لیڈیز بار رومز کا قیام نہ ہونے سے خواتین وکلا کو شدید مشکلات کا سامنا رہتا ہے اور اس حوالے سے خواتین وکلا کے وفد نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم سے ملاقات کرکے انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا جس کے بعد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے فوری ایکشن لیتے ہوئے پہلی مرتبہ پنجاب کے اضلاع اور تحصیلوں میں خواتین وکلا کے لیے الگ98اسٹیٹ آف دی آرٹ لیڈیز بار رومز بنانے کی منظوری دی، چیف جسٹس کے حکم پر پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر منصوبہ کا آغاز تحصیل بار ایسوسی ایشنز سے کیا گیا اور پہلے مرحلے میں ضلع اٹک کی تحصیل بار ایسوسی ایشن جنڈ میں خواتین وکلا کے لیے الگ بار رومز کا منصوبہ مکمل کیا گیا جہاں چیف جسٹس کے حکم پر خواتین وکلا ءکو تمام سہولیات فراہم کی گئیں ہیں ،بار رومز میں معیاری فرنیچر ، الگ کچن کے ساتھ ڈے کئیر سنٹر اور بچوں کے لیے پلے لینڈ ایریا بھی بنایا گیا جبکہ دیگر اضلاع اور تحصیل بار ایسوسی ایشنز میں خواتین وکلا کے لیے الگ لیڈیز بار رومز کی تعمیر کا کام جاری ہے، جنڈ تحصیل بار کی صدر نگہت شمیم کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس عالیہ نیلم نے خواتین وکلا ءکا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا ہمیں بہت مشکل پیش آتی تھی لیکن انتہائی کم وقت میں چیف جسٹس کے حکم پر مئی بلڈنگ تعمیر کی گئی جہاں ہر قسم کی سہولت میسر ہے۔

(جاری ہے)

وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل عرفان صادق تارڑ کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم وکلا اور لیڈیز وکلا کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کررہی ہیں جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔