Live Updates

خیبرپختونخواکے مختلف اضلاع میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش کاامکان

ہفتہ 26 جولائی 2025 21:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء)خیبرپختونخواکے مختلف اضلاع میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش کاامکان ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق دیر ، سوات ، مالاکنڈ ، بونیر ، شانگلہ ، کوہستان میں بارش کا امکان ہے، بٹگرام ، تورغر ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد اور جنوبی وزیر ستان میں بارش ہو گی ، محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز نوشہرہ ، ایبٹ آباد اور سوات میں بارش ہوئی ، چراٹ میں 9 ، کاکول میں 13 ، کالام میں 3 ملی میٹر بارش ہوئی ، پشاورکا کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ، شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا،
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :