پنجاب کے باسیوں تک معیاری خوراک کی یقینی فراہمی کیلئے مسلسل کارروائیاں جاری ہیں، ڈی جی فوڈ اتھارٹی

ہفتہ 26 جولائی 2025 21:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2025ء) ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر علی الصبح کاہنہ اور گردونواح میں ناکہ بندیاں جاری ہیں، فیروز پور روڈ پر سپلائر ٹینکر نمبری CAL-9244سے 2500لٹر جعلی ملاوٹی دودھ برآمد کرکے تلف کیا گیا۔ جعلی دودھ برآمد ہونے ہونے پر مقدمہ درج، ٹینکر، ڈرم، وزن کانٹا ضبط کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تلف کردہ دودھ میں پانی اور ویجیٹبل فیٹ کی ملاوٹ پائی گئی، دودھ کو جدید ترین لیکٹو سکین سے ٹیسٹ کیا گیا، ملاوٹی دودھ نواحی علاقوں سے اکٹھا کر کے لاہور سپلائی کیا جارہا تھا۔

ڈی جی نے کہا دودھ ہماری بنیادی غذا ہے، ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی،معیاری اشیا کی فراہمی یقینی بنانے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، ملاوٹی و ناقص دودھ کا استعمال متعدد بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے، پنجاب کے باسیوں تک معیاری خوراک کی یقینی فراہمی کے لیے مسلسل کارروائیاں جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :