مرکزی جمعیت علما اسلام کے زیر اہتمام آل پارٹیز یکجہتی فلسطین کانفرنس(اتوار) کومنعقد ہوگی

ہفتہ 26 جولائی 2025 22:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2025ء) مرکزی جمعیت علما اسلام پاکستان کے زیر اہتمام غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت میں آل پارٹیز یکجہتی فلسطین کانفرنس کل اتوار دوپہر ایک بجے جامع مسجد مولانا احمد علی لاہوری شیرانوالا گیٹ اندرون شہر لاہور میں مرکزی جمعیت علما اسلام پاکستان کے امیر مولانا میاں محمد اجمل قادری کی زیر صدارت منعقد ہوگی، جس میں مختلف دینی و مذہبی جماعتوں کے قائدین و رہنما جے یو آئی (س) کے مرکزی امیر مولانا عبدالحق ثانی، مولانا سید محمد یوسف شاہ،مولانا خزیمہ سمیع،جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی راہنما مولانا محمد امجد خان،جماعت اسلامی کے راہنما امیر العظیم، ممتاز اہل حدیث عالم دین و چیئرمین قران و سنہ موومنٹ پاکستان علامہ ابتسام الہی ظہیر،چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبدالخبیر آزاد،ممتاز مذہبی سکالر و نامور عالم دین شیخ الحدیث مولانا زاہدالراشدی،سنی علما کونسل پنجاب کے صدر مولانا اشرف طاہر،صاحبزادہ مولانا مفتی احمد علی ثانی، مولانا سید رشید میاں، علامہ محمد زبیر عابد،سنی علما کونسل کے صوبائی ترجمان مولانا حافظ حسین احمد،صاحبزادہ مولانا عمیر عبدالہادی ،مولانا مفتی محمد ریاض جمیل،مولانا خالد محمود ازہر، مولانا عبدالرب امجد ،مولانا محمد حسن ناصر،مولانا سید عکاشہ میاں، مولانا عبدالرف ربانی،مولانا عرفان الحق قادری،مولانا عبید اللہ انور اور مولانا عبدالحفیظ کھوکھر سمیت دیگر علما اور مذہبی وہ سیاسی راہنما خطاب کریں گے۔