Live Updates

موجودہ حالات میں پاکستان سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہو سکتا ‘ اشرف بھٹی

حکومت ،اپوزیشن کو مذاکرات کی میز پر بیٹھ کر مسائل کا حل نکالنا چاہیے ‘ صدر انجمن تاجران پاکستان

اتوار 27 جولائی 2025 11:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2025ء)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں پاکستان سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہو سکتا ، حکومت اور اپوزیشن کو مذاکرات کی میز پر بیٹھ کر مسائل کا حل نکالنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ افراتفری کے حالات میں مقامی طور پر سرمایہ کاری نہیں ہوتی تو بیرون ممالک سے سرمایہ کاری کیسے آئے گی ، پانچ اگست کے اعلان کی وجہ سے تذبذب کی وجہ سے خوف و ہراس پایا جاتا ہے ۔

کاروباری برادری کی اپیل ہے کہ کسی تحریک کی بجائے حکومت کے ساتھ مذاکرات کی میز پر بیٹھا جائے اور مسائل کا حل نکالا جائے ۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ بڑی مشکل سے معیشت میں سکت آئی ہے اگر دوبارہ سیاسی افرا تفری پیدا کی گئی تو عوام کے لئے مشکلات پید ا ہوں گی جو پہلے ہی مہنگائی کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں ۔ حکومت اور اپوزیشن دونوں مثبت پیشرفت کریں تاکہ مسائل کا حل نکل سکے ۔
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات