تھائی لینڈ نے کمبوڈیا سے جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کردی

دوسرا فریق سنجیدہ نیت کا مظاہرہ کرے تو جنگ بندی پر تیار ہیں،تھائی وزیراعظم

اتوار 27 جولائی 2025 13:10

بنکاک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2025ء)تھائی لینڈ نے کمبوڈیا سے جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔قائمقام تھائی وزیراعظم نے کہا کہ دوسرا فریق سنجیدہ نیت کا مظاہرہ کرے تو جنگ بندی پر تیار ہیں۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ انہوں نے تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے رہنماوں سے بات کی ہے اور دونوں جنگ بندی پر تیار ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ دونوں ملک جب جنگ بندی شرائط پوری کریں گے تو انھیں امریکا سے تجارت کے معاہدے پر بات کا موقع دیا جائے گا۔