کیپٹن محمد سرور شہید نشانِ حیدر کا 77 واں یومِ شہادت منایا گیا

شہید کے مزار پر پھول رکھنے کی تقریب ہوئی، میجر جنرل عاکف اقبال نے مزار پر پھول رکھے ،فاتحہ خوانی کی

اتوار 27 جولائی 2025 13:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2025ء)پاک فوج کے عظیم سپوت اور نشانِ حیدر حاصل کرنے والے پہلے شہید کیپٹن محمد سرور کا 77واں یومِ شہادت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔

(جاری ہے)

ملک بھر میں کیپٹن سرور شہید کے یومِ شہادت پر تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں ان کے عظیم کارناموں کو یاد کیا گیا اور شرکاء کی جانب سے عظیم ہیرو کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔کیپٹن محمد سرور شہید نشان حیدر کے 77 ویں یومِ شہادت پر مساجد میں قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا بھی اہتمام کیا گیا۔گوجر خان میں شہید کے مزار پر پھول رکھنے کی تقریب ہوئی، میجر جنرل عاکف اقبال نے کیپٹن محمد سرور شہید کے مزار پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔

متعلقہ عنوان :