نہروں اور دریاؤں میں نہانا خطرناک اور جان لیوا فعل ہے،ترجمان سیالکوٹ پولیس

اتوار 27 جولائی 2025 15:00

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2025ء) حکومت پنجاب نے شہریوں کی قیمتی جانوں کے تحفظ کے لیے دفعہ 144 کے تحت نہروں اور دریاؤں میں نہانے پر مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے۔اتوار کو سیالکوٹ پولیس کے ترجمان کے مطابق دریاؤں اور نہروں میں نہانے کے باعث ہر سال کئی قیمتی جانیں ضائع ہو جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد کی ہدایت پر پولیس کی ٹیمیں نہروں اور دریاؤں کے کنارے گشت پر مامور کر دی گئی ہیں تاکہ ممکنہ حادثات کو روکا جا سکے اور دفعہ 144 پر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے واضح کیا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ شہری نہروں اور دریاؤں میں نہانے جیسے خطرناک عمل سے گریز کریں اور اپنے بچوں کو بھی اس سےدوررکھیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری اولین ترجیح عوام کی جانوں کا تحفظ ہے اور اس مقصد کے لیے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :