Live Updates

ملک میں پہلی نیشنل یوتھ گیمز سے گراس روٹ سطح پر نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا، صباء شمیم جدون

اتوار 27 جولائی 2025 17:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2025ء) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن خواتین کمیشن کی رکن صباء شمیم جدون نے کہا ہے کہ ملک میں پہلی نیشنل یوتھ گیمز سے گراس روٹ سطح پر نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل یوتھ گیمز ملک میں پہلی بار منعقد ہو رہی ہیں ، حکومت اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کانیشنل یوتھ گیمز منعقد کروانے کا فیصلہ بہت اہم ہے۔

(جاری ہے)

یہ گیمز ستمبر میں اسلام آباد میں منعقد ہونی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گیمز میں تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات کو کھیلوں میں قسمت آزمائی کا بہت بڑا موقع ملے گا اور گیمز میں اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی یقیناً بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں صباء شمیم جدون نے کہا کہ ایک دور ایسا تھا کہ پاکستان نے دنیا بھر میں کھیلوں کے میدان میں دنیا پر کئی دہائیوں تک حکمرانی قائم کر رکھی تھی جس میں پاکستان کے قومی کھیل ہاکی سمیت سکواش، کرکٹ اور سنوکر شامل تھے۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات