Live Updates

نیپال میں کشیدگی‘ ویمنز بلائنڈ ورلڈ کپ کے پاکستان کے میچز کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا

ہفتہ 13 ستمبر 2025 13:31

نیپال میں کشیدگی‘ ویمنز بلائنڈ ورلڈ کپ کے پاکستان کے میچز کا انعقاد ..
کٹھمنڈو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2025ء)نیپال میں کشیدگی کے باعث ویمنز بلائنڈ ورلڈ کپ کے پاکستان کے میچز کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا۔ویمنز بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان نے اپنے میچز نیپال میں کھیلنا تھے۔ پاکستان بلائنڈ ٹیم نے بھارت جانے سے انکار کر دیا تھا۔قومی ٹیم کے انکار کی وجہ سے ہائبرڈ ماڈل کے تحت پاکستان کے میچز نیپال منتقل کردیے گئے تھے۔

نیپال میں موجودہ حالات کی وجہ سے ویمنز بلائنڈ ورلڈکپ میں پاکستان کے میچز سری لنکا منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ورلڈ بلائنڈ کونسل کے صدر سید سلطان شاہ نے کہا کہ ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس پیر کو آن لائن ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اجلاس میں ویمنز بلائنڈ ورلڈ کپ میں پاکستان کے میچز نیپال سے کسی دوسرے ملک منتقل کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا، پاکستان کی میچز کی تاریخ میں تبدیلی ممکن نہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان 11 سے 25 نومبر تک اپنے میچز کھیلے گا۔پہلے ویمنز بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی بھارت کے پاس تھی۔ پاکستان کے احتجاج کی وجہ سے اس ایونٹ کے پاکستان کے میچز بھارت سے نیپال منتقل کردیے گئے تھے۔ویمنز بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ آسٹریلیا، انگلینڈ، پاکستان، بھارت، نیپال، سری لنکا اور امریکا کی ٹیموں شامل ہیں۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات