سوات،کوز شیرپلم میں ٹریفک حادثہ، خواتین و بچے زخمی

اتوار 27 جولائی 2025 18:30

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2025ء)سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے کوز شیرپلم میں شادی کی تقریب کیلئے جانے والی سوزوکی اور مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار موٹر کار کے درمیان ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 10سے زائد خواتین اور بچے زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین کے مطابق سوزوکی میں ایک ہی خاندان کے افراد سوار تھے جو شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے جا رہے تھے، جب کہ کار تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر سامنے سے آکر سوزوکی سے ٹکرا گئی۔

حادثے کے نتیجے میں تین بچوں سمیت کئی افراد شدید زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور مقامی افراد کی مدد سے امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا۔