مینگورہ،وتکے شاہدرہ میں متعدد اوباش نوجوان گرفتار، والدین کو طلب کرلیا گیا

اتوار 27 جولائی 2025 18:30

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2025ء)سوات میں ایس ایچ او تھانہ مینگورہ نے گزشتہ شب وتکے شاہدرہ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے متعدد جوان العمر اوباش نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔پولیس ترجمان کے مطابق ان نوجوانوں کی حرکات و سکنات پر مقامی شہریوں نے شکایت کی تھی، جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے سٹی پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس نے کہا کہ عوامی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی گئی ہے۔پولیس کی جانب سے والدین سے خصوصی اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں، ان کے دوستوں، معمولات اور رات دیر تک گھر سے باہر رہنے کے رجحان پر قابو پائیں۔

متعلقہ عنوان :