پشاور تھانہ فقیر آباد پولیس کی کارروائی، اسلحہ برآمد

اتوار 27 جولائی 2025 20:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2025ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے غیرقانونی قبضہ مافیا کے خلاف ایک اور مؤثر کارروائی کے دوران زین تارہ ٹاؤن میں واقع ایک رہائشی مکان پر قابض گروہ کو گرفتار کرلیا جبکہ مکان کا قبضہ واگزار کرکے اصل مالکہ کے حوالے کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ فقیر آباد پولیس کو زین تارہ ٹاؤن میں ایک رہائشی مکان پر غیرقانونی قبضے کی اطلاع موصول ہوئی جس پر ایس پی فقیر آباد ڈویژن کی ہدایت پر ڈی ایس پی فقیر آباد سرکل کی نگرانی اور ایس ایچ او تھانہ فقیر آباد نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ فوری کارروائی عمل میں لائی گئی۔

کارروائی کے دوران مسماۃ (ن) زوجہ محمد احمد کے مکان پر قابض آٹھ ملزمان امجد، بشیر احمد، نواز، ناصر، ادریس، ابرار، سلمان اور عبدالرحمان کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس ٹیم نے قبضہ واگزار کروا کر مکان متاثرہ خاتون کے حوالے کر دیا۔ کارروائی کے دوران غیرقانونی قبضہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، جبکہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ضلع بھر میں دیگر جرائم کی روک تھام کیساتھ ساتھ شہریوں کی جائیدادوں پر غیرقانونی قبضہ کرنے والے عناصر کے خلاف بھی بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہے، اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :