سرینگر، سڑک حادثے میں نوجوان جاں بحق

اتوار 27 جولائی 2025 21:50

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ضلع پلوا مہ کے علاقے پامپورمیں سڑک حادثے میں 15 سالہ نوجوان جاں بحق جبکہ ایک اور شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب گاڑی ایک موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جانحق ہو گیا، جس کی شناخت برہان احمد کے نام سے ہوئی ہے۔حادثے میں ایک 19سالہ نوجوان شدید زخمی ہواجسے علاج کے لیے سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال منتقل کیا گیا۔