کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے چینی کی نئی سرکاری قیمت مقرر کر دی،نوٹیفکیشن جاری

اتوار 27 جولائی 2025 21:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2025ء) کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے چینی کی نئی سرکاری قیمت مقرر کر دی، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ہے۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطا بق چینی کی نئی ہول سیل قیمت 170روپے فی کلو جبکہ ریٹیل قیمت 173روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے ذریعے تمام ہول سیلرز، ریٹیلرز اور ڈپارٹمینٹل اسٹورز کو نئی قیمت پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اورانہیں تنبیہ کی گئی ہے کہ جو سرکاری قیمت کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ تمام چینی کے فروخت کنندگان کونئی قیمت نمایا ں طور پرآویزاں کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :