بھارت، انگلینڈ ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم کی شرٹ پہنے شخص کو سٹیڈیم سے باہر نکال دیا گیا

میں میچ دیکھ رہا تھا، سکیورٹی والوں نے پاکستانی شرٹ ڈھانپنے کو کہا : شائق فاروق نذر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 28 جولائی 2025 11:37

بھارت، انگلینڈ ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم کی شرٹ پہنے شخص کو سٹیڈیم ..
مانچسٹر (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 28 جولائی 2025ء ) بھارت، انگلینڈ ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم کی شرٹ پہنے شخص کو اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا گیا
یہ واقعہ انگلینڈ اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے چوتھے ٹیسٹ میچ کے دوران پیش آیا تھا
اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں بھارت اور انگلینڈ کے ٹیسٹ میچ کے دوران پاکستانی ٹیم کی شرٹ پہنے شخص کو گراؤنڈ سے نکال دیا گیا۔

 
بھارت اور انگلینڈ کا ٹیسٹ میچ دیکھنے کے لیے آنے والے پاکستانی شائق کو سکیورٹی اہلکاروں نے گراؤنڈ سے نکال دیا۔

(جاری ہے)

 

اس حوالے سے شائق فاروق نذر نے کہا کہ میں میچ دیکھ رہا تھا، سکیورٹی والوں نے پاکستانی شرٹ ڈھانپنے کو کہا۔ 
فاروق نذر کا کہنا تھا کہ سکیورٹی والوں نے بولا شرٹ تبدیل کر لو یا گراؤنڈ سے چلے جاؤ۔ انہوں نے بتایا کہ واقعے کی انگلش کرکٹ بورڈ اور مقامی انتظامیہ کو شکایت کر دی ہے۔

 
 
واضح رہے کہ یہ واقعہ انگلینڈ اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے چوتھے ٹیسٹ میچ کے دوران پیش آیا تھا۔ 
انگلینڈ اور بھارت کے درمیان کھیلا جانے والا مانچسٹر ٹیسٹ ڈرا ہو گیا تھا، 5 میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو 1-2 کی برتری حاصل ہے۔