نوشہرو فیروز ، 13 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل، مقتولہ کے رشتہ داروں کے بیانات قلمبند ، تفتیش جاری

پیر 28 جولائی 2025 11:50

نوشہرو فیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2025ء) کنڈیارو کے قریب محبت دیرو میں 13 سالہ کمسن بچی زیادتی کے بعد قتل کر دی گئی ، نعش پوسٹ مارٹم کے لئے کنڈیارو ہسپتال منتقل کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

دو ہفتے قبل بچی کو اپنے قریبی رشتہ اروں نے زیادتی کا شکار بنایا تھا، زیادتی کا ابھی فیصلہ ہونا تھا فیصلے تک کمسن بچی کو مقامی وڈیرے کے پاس سام رکھا گیا تھا، زیادتی کرنے والے ملزمان نے وڈیرے کے گھر سے لڑکی کو اغوا کر کے اپنے گھر لے گئے جہاں کمسن بچی کو قتل کےنعش کوپھینک کر فرار ہوگئے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقامی وڈیرے کے گھر سے اغوا کی رپورٹ درج نہیں ہوئی ہے پوسٹ مارٹم رپورٹ ملنے کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔ ابتداعی تفتیش مکمل کر کے ملزماں کے خلاف مقد مہ درج کر کے گرفتار کیا جائے گا۔ ڈی ایس پی کنڈیارو عبدلمجید آرائیں نےسول ہسپتال پہنچ کر مقتولہ کے رشتہ داروں سے بیانات قلمبند کرلئے۔\378

متعلقہ عنوان :