معمولی جھگڑے پر نوجوان قتل

پیر 28 جولائی 2025 12:03

معمولی جھگڑے پر نوجوان  قتل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2025ء) لاہور کے علاقے اسلام پورہ میں معمولی جھگڑے پر نوجوان کو قتل کر دیا گیا ۔ترجمان پولیس کے مطابق 28 سالہ احمد کو محلے دار نے معمولی جھگڑے پر گولی ماری دی،سینہ پر لگنے والی گولی نوجوان کی موت کا سبب بن گئی ،نوجوان کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہو سکا۔

(جاری ہے)

پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :