سینکڑوں اسرائیلی ماہرین تعلیم کا غزہ میں مظالم کے خاتمے اور امداد کی بحالی کا مطالبہ

پیر 28 جولائی 2025 16:27

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2025ء)اسرائیل کے 3 سو سے زائد ماہرینِ تعلیم نے غزہ میں مظالم کے خاتمے اور امداد کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔اسرائیلی اخبار کے مطابق اسرائیلی ماہرینِ تعلیم نے اپنے پیغام میں اسرائیلی حکومت، فوج اور عوام کو مخاطب کیا۔

(جاری ہے)

اسرائیلی اخبار کا کہنا تھا کہ اسرائیلی ماہرینِ تعلیم نے کہا کہ ہماری طرف سے کیے جانے والے اقدامات عالمی پیمانے پر تباہی کا سبب بن سکتے ہیں، ہم اس پر خاموش تماشائی نہیں بن سکتے۔اسرائیلی ماہرینِ تعلیم نے کہا کہ غزہ میں انسانی بحران فوری روکا جائے، طبی امداد، خوراک اور پانی غزہ کے اندر جانے دی جائے، غزہ کے نہتے شہریوں پر فائرنگ بند کی جائے۔