Live Updates

نشیبی وملحقہ علاقوں میں نکاسی آب کو یقینی بنانے کے لئے صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے، ترجمان ایس ڈبلیو ایم سی

پیر 28 جولائی 2025 17:26

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2025ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی(ایس ڈبلیو ایم سی) کاشف نواز راندھاوا کی زیر نگرانی ستھر ا پنجاب پروگرام کے تحت مون سون کے پیش نظر نشیبی وملحقہ علاقوں میں نکاسی آب کو یقینی بنانے کے لئے صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان ایس ڈبلیو ایم سی فہد علی نے کہا ہے کہ شہر میں سینٹری ورکر ز صفائی کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہیں ، اس ضمن میں تمام زونل انچارج وعملے کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ شہر کے نالے و نالیوں کی صفائی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے مختلف مقامات کے دورے کر کے انتظامات کا خودجائزہ لیں تاکہ اس آپریشن میں کسی بھی قسم کی کوتاہی نہ ہو ،صفائی کے معاملے میں غفلت و کوتاہی کے مرتکب ملازمین کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ادارے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بارش میں نقصانات سے بچنے کے لئے نالے،نالیوں اور گلیوں میں کوڑا کرکٹ پھینکنے سے گریز کریں اور کوڑے دانوں میں کوڑا کرکٹ پھینکیں۔علاوہ ازیں صفائی کے حوالے سے کسی بھی قسم کی شکایات ہیلپ لائن نمبر 1139پر درج کرائیں۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :