پنجاب میں جانوروں کی آلائشوں سے بائیو گیس کی تیاری کا پہلی مرتبہ کامیاب تجربہ

لکھو ڈیر میں بائیو ڈی گریڈ ایبل آلائشوں سے بائیوگیس پیدا کی گئی جس سے ایک ہزار میٹرک ٹن آلائشوں سے 20 سے 25 ہزار کلو گیس تیار کرنا ممکن ہوا ، 50 میگاواٹ ویسٹ انرجی پلانٹ سے روزانہ تین ہزار ٹن کچرا بجلی میں تبدیل ہوسکے گا

Faisal Alvi فیصل علوی پیر 28 جولائی 2025 16:40

پنجاب میں جانوروں کی آلائشوں سے بائیو گیس کی تیاری کا پہلی مرتبہ کامیاب ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28جولائی 2025)پنجاب میں جانوروں کی آلائشوں سے بائیو گیس کی تیاری کا پہلی مرتبہ کامیاب تجربہ کیا گیا ، بائیو گیس پروڈکشن سے 60 سے 70لاکھ روپے کی آمدن متوقع،لکھو ڈیر میں بائیو ڈی گریڈ ایبل آلائشوں سے بائیوگیس پیدا کی گئی جس سے ایک ہزار میٹرک ٹن آلائشوں سے 20 سے 25 ہزار کلو گیس تیار کرنا ممکن ہوا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب ویسٹ ٹو ویلیو پروجیکٹ کے تحت پنجاب میں پہلی بار جانوروں کی آلائشوں سے بائیو گیس بنانے کا تجربہ کامیاب ہو گیا۔

ستھرا پنجاب ویسٹ ٹو ویلیو پروجیکٹ کے تحت لکھوڈیر میں بائیوڈی گریڈ ایبل آلائشوں کو استعمال کرکے بائیو گیس پیدا کی گئی۔لاہور میں آلائشوں کے ذریعے بائیو گیس پیدا کرنے کا پائلٹ پروجیکٹ کامیابی سے ہمکنار ہے۔

(جاری ہے)

50 میگاواٹ ویسٹ انرجی پلانٹ سے روزانہ تین ہزار ٹن کچرا بجلی میں تبدیل ہوسکے گا۔10 سال میں لینڈ فل سائٹ سے گیس کے ذریعے 2.5 ملین ڈالر آمدن کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

10سال میں لینڈفل سائٹ سے حاصل ہونے والی گیس سے 2.5ملین ڈالر آمدن کی توقع ہے۔ایک ہزارمیٹرک ٹن آلائشوں سے تقریباً 20 سے 25ہزار کلو بائیوگیس پیدا کرنا ممکن ہیں۔ جانوروں کی آلائشوں سے بائیو گیس پروڈکشن سے 60 سے 70لاکھ روپے کی آمدن متوقع ہے۔چند لاکھ روپے کی لاگت سے شروع کیا گیا پائلٹ پراجیکٹ کامیابی سے ہمکنار ہوا۔صوبے میں ری سائیکلنگ پارک کے ماڈل کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ماڈل ری سائیکلنگ پارک سے سالانہ 190 ملین روپے آمدن، لکھوڈیر ڈسپوزل سائٹ کی بحالی سے سالانہ 2.75 لاکھ ٹن کاربن کریڈٹ اور4.2ملین ڈالر آمدن کی توقع ہے۔اس کے علاوہ میونسپل سالڈ ویسٹ ٹریٹمنٹ کے ذریعے لینڈ فلز سے کچرے میں 60 فیصد کمی متوقع ہے۔ترجمان کا مزید کہناتھا کہ ماڈل ری سائیکلنگ پارک سے سالانہ 190 ملین روپے آمدن جبکہ لکھو ڈیر ڈسپوزل سائٹ کی بحالی سے 2.75 لاکھ ٹن کاربن کریڈٹ اور 4.2 ملین ڈالر آمدن کی امید ہے۔ ویسٹ ٹو ویلیو انکوبیشن سینٹر نوجوانوں کو سیڈ فنڈنگ، تکنیکی معاونت اور تحقیق و ترقی کے مواقع فراہم کرے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایل ڈبلیو ایم سی کے اس منصوبے کو سراہا۔