سیوریج کے پانی کے تنازعہ پر فائرنگ سے 26 سالہ نوجوان قتل ، 5 افراد زخمی

پیر 28 جولائی 2025 20:57

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2025ء) سیوریج کے پانی کے تنازعہ پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 26 سالہ نوجوان کو قتل اور 5 افراد کو زخمی کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے تھانہ نشاط آباد کے علاقہ چک نمبر 8 ج ب کی اضافی آبادی سلطان ٹاؤن مین بازار میں سیوریج کے پانی کے تنازعہ پر مسلح افراد زاہد، خالد اور مبشر نے فائرنگ کرکے 26 سالہ نوجوان حریرہ کو قتل جبکہ اسکے والد اور بھائی سمیت 5 افراد کو شدید زخمی کر دیا۔

فائرنگ میں ملوث زاہد،خالد اور مبشر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے مقتول نوجوان کی نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے الائیڈ ہسپتال کے مارچری یونٹ جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔