تیز رفتار ڈمپر نے بے قابو ہوکر موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا،ایک شخص جاں بحق

پیر 28 جولائی 2025 20:57

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2025ء) فیصل آباد میں تیز رفتار ڈمپر نے بے قابو ہوکر موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا جس کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کی تحصیل چک جھمرہ کے علاقہ 103 ج ب کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے بے قابو ہو کر موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا۔ حادثہ میں موٹر سائیکل سوار عمر حیات جاں بحق جبکہ اسکاساتھی حسنین علی شدید زخمی ہو گیا۔زخمی کوہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔