فوڈ اتھارٹی کی سٹی ایریا میں کارروائی، ناقص انتظامات پر سنیکس یونٹ بند ،ترجمان

منگل 29 جولائی 2025 11:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2025ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے سٹی ایریا میں منگل کے روز چھاپے مارکر ناقص انتظامات پر سنیکس یونٹ بند کر دیا جبکہ 1 یونٹ کو بھاری جرمانہ عائد کیا گیا ۔بھاری مقدار میں زائد استعمال شدہ ناقص آئل اور ممنوعہ رنگ تلف کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کیمطابق سابقہ دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے پر سنیکس یونٹ بند کیا گیا، یونٹ میں صفائی کے ناقص انتظامات، ملازمین کے میڈیکل عدم موجود پائے گئے، ٹوٹے فرش پر اشیا خورونوش کی موجودگی، غیر رجسٹرڈ شدہ لیبل سے پیکنگ کی جارہی تھی۔

عاصم جاوید نے کہا کہ قوانین کیخلاف خوراک کا کاروبار کرنے والوں کا کاروبار جڑ سے اکھاڑ دیا جائے گا، قوانین کے مطابق کام کرنے والوں کے لیے عوام دوست پالیسی ہے،ملاوٹ اور جعلساز مافیا کو ہرگز رعایت نہیں۔

متعلقہ عنوان :