بھارت کی ریاست جھارکھنڈ میں یاتریوں کی بس کو حادثہ ، 5 افراد ہلاک ، 17 زخمی

منگل 29 جولائی 2025 11:53

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2025ء) بھارت کی ریاست جھارکھنڈ میں یاتریوں کی بس حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 17 سے زائد زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس (ڈمکا زون) شیلیندر کمار سنہا نے میڈیا کو بتایا کہ یہ حادثہ منگل کو جھارکھنڈ کے ضلع دیوگھر میں پیش آیا ۔

(جاری ہے)

ہلاک ہونے والے ایک ماہ کی سالانہ یاترا پر تھے جسے ’’کنور یاترا‘‘ کہا جاتا ہے جس کے دوران وہ شمالی پہاڑی ریاست اتراکھنڈ کے علاقے ہریدوار سے گنگا ندی کا پانی لاتے ہیں اور اسے اپنے اپنے گھروں تک لے جاتے ہیں۔

یہ یاترا کرنے والوں کو ’’کنواریاس‘‘ کہا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موہن پور سے کنواریاس کو لے کر آنے والی بس گیس سلنڈر لے جانے والے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں5 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ زخمیوں کو علاج کے لیے ضلعی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔