ملک بھر کے بجلی صارفین کیلئے قیمت میں کمی کا امکان

سی پی پی اے نے سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کر دی، آئندہ 3 ماہ کیلئے بجلی ایک روپے 75 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے، نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر 4 اگست کو سماعت کرے گا

Faisal Alvi فیصل علوی منگل 29 جولائی 2025 11:50

ملک بھر کے بجلی صارفین کیلئے قیمت میں کمی کا امکان
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29جولائی 2025)ملک بھر کے بجلی صارفین کیلئے قیمت میں کمی کا امکان، سی پی پی اے نے سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کر دی، آئندہ 3 ماہ کیلئے بجلی ایک روپے 75 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے، نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر 4 اگست کو سماعت کرے گا، درخواست مالی سال 2024-25 کی چوتھی سہہ ماہی کی مد میں دائر کی گئی۔

منظوری کی صورت میں صارفین کو 53 ارب 39 کروڑ روپے سے زائد ریلیف کا ملے گا۔ستمبر اکتوبر اورنومبر کیلئے 2روپے 10پیسے فی یونٹ ریلیف ملیگا،اگست ستمبر اور اکتوبر کیلئے 1 روپے 75پیسے ریلیف ملے گا۔نرخوں میں کمی اطلاق کے ای سمیت ملک بھر کے صارفین کیلئے ہوگا۔نیپرا درخواست پر سماعت کے بعد قیمتوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گا۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر سامنے آئی تھی۔

بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کیلئے65 پیسے فی یونٹ کمی ہونے کا امکان بتایا گیا تھا۔ سی پی پی اے نے جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت نیپرا میں درخواست دائر کردی تھی۔ نیپرا 30 جولائی کو سی پی پی اے کی درخوست پر سماعت کریگا۔ کمی کا اطلاق لائف لائن اور کراچی کے بجلی صارفین پر نہیں ہوگا۔ جون کیلئے 65 پیسے بجلی فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

سی پی پی اے کے مطابق جون میں بجلی کمپنیوں کو13ارب31کروڑیونٹس سے زائد کی بجلی فراہم کی گئی تھی۔ بجلی کی فی یونٹ لاگت 7 روپے 68 پیسے فی یونٹ رہی۔سی پی پی اے کا مزید کہنا تھا کہ ماہ جون کیلئے ریفرنس لاگت8 روپے 33 پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔کمی کا اطلاق لائف لائن اور کراچی کے بجلی صارفین پر نہیں ہوگا۔کراچی کے سواباقی ملک کیلئے مئی کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی50 پیسے سستی کی گئی تھی۔

مئی کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق رواں جولائی کے بلوں میں کیاجارہا ہے۔ قبل ازیں بھی نیپرا نے بجلی سستی کرنے کی حکومتی درخواست منظور کرلی تھی۔بجلی کی بنیادی قیمتوں میں ایک روپے 14 پیسے فی یونٹ کمی کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ فیصلہ نوٹیفکیشن کیلئے وفاقی حکومت کو ارسال کر دیاتھا۔ لائف لائن صارفین اس ریلیف سے محروم رہیں گے۔پاور ڈویژن نے ملک بھر میں یکساں ٹیرف کیلئے درخواست نیپرا میں دائر کی تھی جس پر نیپرا نے گزشتہ روز سماعت کی تھی۔ملک بھر کے بجلی صارفین کیلئے بنیادی ٹیرف میں اوسط ایک روپے14 پیسے فی یونٹ اور زیادہ سے زیادہ ایک روپے16پیسے فی یونٹ تک کمی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :