Live Updates

مون سون بارشیں: دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی کا الرٹ

دریائے راوی، جہلم، ستلج اور چناب کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ ‘تربیلا، کالا باغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب

منگل 29 جولائی 2025 16:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2025ء) مون سون بارشوں کے باعث دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی کا الرٹ جاری کر دیا گیا۔دریائے راوی، جہلم، ستلج اور چناب کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا، دریائے سندھ میں تربیلا، کالا باغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب، گڈو بیراج کے مقام پر پانی کی سطح بلند ہوگئی، دریائے سندھ میں بڑا سیلابی ریلہ ڈی جی خان کی حدود میں داخل ہوگیا۔

(جاری ہے)

جھنگ میں دریائے چناب میں طغیانی سے 10 سے زائد دیہات زیرآب آگئے، فصلوں اور آبادیوں میں پانی داخل ہوگیا، رابطہ سڑکیں ڈوب گئیں، حافظ آباد میں دریائے چناب کے اطراف کٹاؤ میں اضافہ ہوگیا، تونسہ شریف میں دریائے سندھ میں سیلابی صورتحال برقرار رہی، زرعی اراضی دریا برد ہوگئی۔سیہون شریف میں کچے کے علاقے میں 10 روز سے سیلابی صورتحال پیدا، تین یونین کونسلز کے متعدد دیہات کا شہروں سے زمینی رابطہ کٹ گیا، بھکر میں دریائے سندھ میں طغیانی سے فصلوں کو نقصان پہنچا، میانوالی کی تحصیل عیسیٰ خیل کے متعدد علاقے زیر آب آگئے۔سانحہ بابو سر میں لاپتہ افراد میں نجی ٹی وی کی اینکر بھی شامل ہے، سرچ آپریشن کے دوران اینکر کا کارڈ اور پرس مل گیا۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات