سرگودھا پولیس کا منشیات فروشوں اورغیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 9 ملزمان گرفتار

منگل 29 جولائی 2025 17:09

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2025ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹرعثمان انور کے احکامات کے مطابق سرگودھا پولیس نے منشیات فروشوں اورغیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران چرس،شراب اورغیرقانونی اسلحہ برآمد کر کے 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد صہیب اشرف کی ہدایت پرمنشیات فروشوں اورغیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ اربن ایریا پولیس نے الطاف سے شراب 20 لٹر، تھانہ مڈھ رانجھاء پولیس نے حسنات سے بندوق 12بور،تھانہ بھلوال سٹی پولیس نے عمر سے بندوق 12بور، تھانہ پھلروان پولیس نے نعمان سے پسٹل30بور، تھانہ صدر پولیس نے قاسم سے پسٹل30بور، تھانہ جھال چکیاں پولیس نے ارسلان سے پسٹل30بور،زوہیب سے پسٹل30بور اور تھانہ ترکھانوالہ پولیس نے ابرار سے پسٹل 30 بور جبکہ تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش بلال سے 1 کلو 180 گرام چرس اور 1 کلو 45 گرام آئس برآمد کر لی ۔

گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی اورغیر قانونی اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔