ہاکس یوتھ ویژن فاؤنڈیشن کے اشتراک سے وادی سوات میں پانچ روزہ قومی یوتھ سمر کیمپ کا انعقاد

منگل 29 جولائی 2025 17:09

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر سوات سلیم جان اور ڈائریکٹر یوتھ افیئرز خیبر پختونخوا نعمان مجاہد کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر سوات حیدر علی نے ہاکس یوتھ ویژن فاؤنڈیشن کے اشتراک سے وادی سوات میں پانچ روزہ قومی یوتھ سمر کیمپ کا کامیابی سے انعقاد کیا۔ افتتاحی پروگرام کے مہمان خصوصی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی طارق خان تھے۔

اس کیمپ میں پاکستان کے تمام صوبوں کے نوجوان نمائندگان نے شرکت کی، جنہیں سیکھنے، تبادلہ خیال کرنے اور آگے بڑھنے کا ایک شاندار موقع فراہم کیا گیا۔ کیمپ کا مقصد نوجوانوں میں اہم زندگی کے مہارتیں پیدا کرنا، جنسی و تولیدی صحت و حقوق،موسمیاتی تبدیلی، ذہنی صحت جیسے اہم موضوعات پر آگاہی دینا، اور معاشرتی ہم آہنگی و کاروباری صلاحیتوں کو فروغ دینا تھا۔

(جاری ہے)

شرکاء نے تربیتی سیشنز، ورکشاپس، اور مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا، جن کا مقصد انہیں علم، مہارت اور خوداعتمادی سے لیس کرنا تھا تاکہ وہ اپنی کمیونٹیز میں مثبت تبدیلی لا سکیں۔کیمپ کابنیادی مقصدنوجوان لیڈران کو بااختیار بنانا،معاشرتی ہم آہنگی اور کمیونٹی کا احساس شامل تھا،اہم موضوعات پر شعور و آگاہی میں اضافہ، نوجوانوں کی قیادت میں اقدامات اور کاروباری سوچ کو حوصلہ دیناکیمپ کا اختتام شجرکاری مہم اور صفائی و سبز پاکستان سرگرمیوں سے ہوا، جس کا مقصد ماحولیاتی تحفظ اور سماجی خدمت کافروغ تھا۔