قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے ہاسٹلز سے سیکڑوں طلبا گرفتار

قائداعظم یونیورسٹی نے طلبا کو ہاسٹل 21جولائی تک خالی کرنے کے احکامات دئیے تھے

منگل 29 جولائی 2025 17:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2025ء)قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کی ہاسٹل انتظامیہ اور پولیس نے ہاسٹلز پر چھاپہ مار کر ہاسٹل نمبر6، 8، 9اور 11کو مکمل خالی کرا لیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق انتظامیہ کی درخواست پر پولیس نے 55سے 60طلبا کو گرفتار کر کے تھانہ سیکریٹریٹ منتقل کردیاہے۔ دوسری جانب قائداعظم یونیورسٹی کے ہاسٹلز سے طلبا کی گرفتاری کے معاملے پر پولیس نے موقف دینے سے گریز کیا ہے۔واضح رہے کہ قائداعظم یونیورسٹی نے طلبا کو ہاسٹل 21جولائی تک خالی کرنے کے احکامات دئیے تھے۔