اسلام آباد ، گدھے کا گوشت ملنے کے حوالے سے ابتدائی تفتیش مکمل

منگل 29 جولائی 2025 17:40

اسلام آباد ، گدھے کا گوشت ملنے کے حوالے سے ابتدائی تفتیش مکمل
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2025ء)اسلام آباد پولیس نے وفاقی دارالحکومت میں بڑی مقدار میں گدھے کا گوشت ملنے کے معاملے کی ابتدائی تفتیش مکمل کرلی۔ذرائع کے مطابق ابتدائی تفتیش میں گدھے کا گوشت اسلام آباد میں فروخت کئے جانے کے شواہد نہیں ملے، گدھے کا گوشت اور کھالیں چین برآمد کی جانی تھیں، پہلے ہی چھاپہ پڑ گیا، گودام کے چینی مالک جیانگ لیانگ نے پولیس کو بیان ریکاڈ کرا دیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے کہا کہ کاٹے گئے گدھوں کی باقیات اورہڈیاں سی 16میں ڈمپ کی گئی تھیں، فیصل آباد سے 60گدھے لائے گئے،17روز میں صرف 15گدھے کاٹے گئے، تمام گدھوں کو کاٹنے کے بعد گوشت اور کھالیں گوادر پورٹ کے ذریعے بھجوانی تھیں۔پولیس ذرائع نے کہاکہ گودام کرایہ پر دینے والے مالک فیاض اور پراپرٹی ڈیلر عامر کو ٹیکسلا سے گرفتار کیا گیا، ملزمان نے کرایہ نامہ اور تفصیلات تھانے کو فراہم نہیں کیں، دونوں ملزمان کو جوڈیشل کر دیا گیا، تا ہم یہ قابل ضمانت جرم ہے۔

متعلقہ عنوان :