لڑکی اغوا ء کیس میں سی سی پی او کی ( کل) عدالت میںطلبی

منگل 29 جولائی 2025 17:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2025ء)مغوی لڑکی کی عدم بازیابی پر کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بلال صدیق کمیانہ کل( بدھ)لاہور ہائیکورٹ میںپیش ہوں گے ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے سی سی پی اولاہور کو کیس میں طلبی کے احکامات دئیے ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے اپنی24سالہ بیٹی کی بازیابی کے لئے 2022ء کو لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل وقاص عمر نے پولیس رپورٹ پیش کی کہ درخواست گزار نے اغوا کا مقدمہ درج کروا رکھا ہے۔ مغویہ نے بہاولپور میں مجسٹریٹ کے روبرو پیش ہوکر کسی کے اغوا ء نہ ہونے بارے بیان دیا۔ مغویہ نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں باپ کے ہراساں کرنے کا استغاثہ بھی دائر کیا۔