جمعیت علما اسلام سرگودھا کامولانا عطا اللہ بندیالوی کیخلاف درج مقدمہ خارج کرنے کا مطالبہ

منگل 29 جولائی 2025 17:43

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2025ء)جمعیت علما اسلام ضلع سرگودھا نے جمعیت اشاعت اہلسنت توحید و السنہ پنجاب کے نائب امیر مولانا عطا اللہ بندیالوی کے مقدمہ کے اندراج اور ان کی گرفتاری کی پرزور مذمت کرتے ہوئے مولانا کے خلاف درج مقدمہ کو خارج کرنے کا مطالبہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق جمعیت علماِ اسلام ضلع سرگودھا کے امیر را ؤعبد القیوم کی قیادت میں ایک وفد نے جامعہ عربیہ ضیا العلوم میں جمعیت اشاعت توحید والسنہ پنجاب کے نائب امیر مولانا عطا اللہ بندیالوی کے برادر مولانا ضیا الحق سے ملاقات میں مکمل اظہار یکجہتی کر کے مولانا عطا اللہ کی فل الفور رہائی اور مقدمہ کے اخراج کا مطالبہ کیا۔

اس موقع پر وفد نے یقین دلایا کہ مشکل کی اس کھڑی میں پوری جمعیت علما اسلام ضلع سرگودھا ان کے ساتھ کھڑی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ علامہ عطا اللہ بندیالوی کے درج مقدمہ خارج کیا جائے ۔اس وفد میں سرپرست اعلیٰ مولانا مفتی محمد طاہر مسعود، سرپرست قاری عبدالرحمن ضیا،ضلعی ناظم عمومی چوہدری فہد حمید کمبوہ،ضلعی ناظم اطلاعات مولانا عمرفاروق مدنی،ضلعی ڈپٹی مالیات مولانا افضل فاروقی، ڈپٹی سیکرٹری قاری ایوب صدیقی،ضلعی سالار خرم کمبوہ، امیر تحصیل مولانا احسن ظفر، ناظم عمومی تحصیل عقیل کمبوہ، نائب امیر خواجہ طارق، نائب امیر مولانا اسامہ رضوان،تحصیل ناظم اطلاعات مولانا عامر،ایڈووکیٹ حافظ جہانزیب کمبوہ،حاجی خالد کمبوہ، ودیگر ضلعی و تحصیل کارکنان شامل تھے ۔