چنیوٹ ،پولیس اہلکاروں کیلئے تھانہ صدر اور تھانہ سٹی میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

منگل 29 جولائی 2025 19:54

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2025ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے وژن کے مطابق پولیس اہلکاروں کی پیشہ وارانہ استعدادکار بڑھانے کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔پولیس اہلکاروں کیلئے تھانہ صدر اور تھانہ سٹی میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا۔ تربیتی ورکشاپ میں پولیس افسران و جوانوں اورلیڈی اہلکاروں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تربیتی ورکشاپ کے دوران ریسکیو 1122 اہلکاروں نے ٹریفک حادثات دیگر کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں میں زخمیوں کو فرسٹ ایڈ دینے کے حوالے سے لیکچر دیا۔ سی پی آر، خون روکنے، فریکچر کی ابتدائی دیکھ بھال اور فائر فائٹنگ کے حوالے سے فرسٹ ایڈ کی تربیت دی گئی۔سیلابی صورتحال میں موثر کردار ادا کرنے کے حوالے سے تربیت دی گئی۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداللہ احمد کا کہناتھا کہ آگاہی ورکشاپ کا مقصد ہنگامی حالات میں پولیس اہلکار موثر کردار ادا کر سکیں۔ فرسٹ ایڈ تربیت یافتہ پولیس اہلکار کے بروقت رسپانس سے قیمتی جانوں کو بچایا جا سکتا ہے۔\378