نوجوان نسل کے مسائل پر خصوصی توجہ دی جائے، مولانا عبد الماجد فاروقی

منگل 29 جولائی 2025 20:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2025ء)پاکستان امن کونسل سندھ، مرکزی علما کونسل پاکستان سندھ کے صوبائی صدر، مہتمم مدرسہ تعلیم القرآن، خطیب و امام جامع مسجد الخلیل بھٹائی آباد گلستان جوہر مولانا عبد الماجد فاروقی نے کہا ہے کہ نوجوان نسل قوم و ملک کا مستقبل ہیں حکمران نوجوان نسل کے مسائل پر خصوصی توجہ دیں نوجوانوں میں بڑھتی مایوسیوں کا خاتمہ ملکی استحکام کے لیے انتہائی ضروری ہے اپنے ایک بیان میں مولانا عبد الماجد فاروقی نے کہا کہ بدامنی، لاقانونیت اور سیاسی عدم استحکام نے گھمبیر مسائل پیدا کردئے ہیں اور اس صورت حال سے ہر ذی شعور افسردہ ہے ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان مدینے کی ریاست کے طرز کے طور پر وجود میں آیا تھا اور ہمارے بزرگوں نے پاکستان کی بنیاد رکھتے ہوئے کہا تھا کہ ہم پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست مدینے کی ریاست کی طرح بنائیں گیں جس طرح خلفائے راشدین رضوان اللہ علیہم نے اپنے ادوار میں بنائی تھی لیکن پاکستان بننے کے بعد ہم نے اپنے بزرگوں کے مشن کو بھلا دیا جس کی وجہ سے آج پاکستان گھمبیر مسائل اور صورت حال کا شکار ہے۔