عالمی جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ، پاکستان کی کوارٹر فائنل میں رسائی

چیمپئن شپ کے رائونڈ آف 16 میں سیڈ 6 پاکستان نے پولینڈ کو 0-2 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں قدم رکھ دیا

منگل 29 جولائی 2025 21:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2025ء)پاکستان نے پولینڈ کوشکست دے کر عالمی جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں رسائی پالی۔موصولہ اطلاعات کے مطابق مصر کے شہر نیو قاہرہ میں جاری عالمی جونیئر اسکواش ٹیم چیمپئن شپ کے رانڈ آف 16 میں سیڈ 6 پاکستان نے پولینڈ کو 0-2 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں قدم رکھ دیا۔

(جاری ہے)

عبداللہ نواز نے اپنے حریف جون سامبورسکی کو ایک گیم کی قربانی دے کر 1-3 سے مات دی جبکہ دوسرے میچ میں انس علی شاہ بخاری نے سخت جدوجہد کے بعد مدمقابل کھلاڑ مچنائیوکز کو 2-3 سے ٹھکانے لگا دیا۔قبل ازیں گروپ ایف کے لیگ میچز میں پاکستان نے برازیل اور کویت کو ہرایا تھا۔تاہم تیسرے میچ میں فرانس سے 2-1 سے شکست کے باجود پاکستان گروپ چیمپئن کی حیثیت سے راونڈ آف 16 میں جگہ بنانے میں کامیاب رہا تھا۔