Live Updates

اولاد بھی دوسروں کی اورمال بھی‘، خواجہ آصف نے قاسم اورسلیمان کی آمد روکنے کو ڈرامہ قراردیدیا

بدھ 30 جولائی 2025 16:47

اولاد بھی دوسروں کی اورمال بھی‘، خواجہ آصف نے قاسم اورسلیمان کی آمد ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2025ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے بیٹوں کو پاکستان آنے سے روکنے کے عمل کو ڈرامہ قرار دے دیا۔گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان نے کہا تھا کہ قاسم اور سلیمان پاکستان نہیں آئیں گے، میرے بچے کسی احتجاجی تحریک میں شریک ہوں گے اور نہ ہی کسی احتجاجی تحریک کی قیادت کریں گے۔

(جاری ہے)

عمران خان کے فیصلے پر خواجہ آصف نے ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا کوئی عمل سیاسی یا مالی منافع کے بغیر نہیں ہوتا، بہت سے ڈراموں میں سے یہ بھی ایک ڈرامہ تھا، مقصد والد اور اولاد کی ملاقات نہیں سیاسی منافع تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے کارکن اور ان کے بچے اقتدار کی ہوس اور خواہشات کی تکمیل کے لیے استعمال ہوں گے، قربانیوں کے لیے اولاد بھی دوسروں کی اور مال بھی دوسروں کا، تاریخ میں اس سے بڑی نوسر بازی شاید ہی کسی نے کی ہو۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات