ایم کیو ایم مرکز نائن زیرو کے سیکیورٹی چیف منہاج قاضی کو رہا کردیا گیا

بدھ 30 جولائی 2025 16:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2025ء)ایم کیو ایم مرکز نائن زیرو سے گرفتار منہاج قاضی کو رہا کردیا گیا، شاہد حامد قتل کیس میں منہاج قاضی 2016 سے جیل میں تھا، گزشتہ روز کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے منہاج قاضی کو کیس سے بری کیا تھا۔ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے 2016 میں گرفتار منہاج قاضی کو رہا کردیا گیا، وہ شاہد حامد قتل کیس میں جیل میں تھا۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم مرکزی نائن زیرو کے سیکیورٹی چیف منہاج قاضی کو جناح اسپتال سے عدالتی حکم پر رہا کیا گیا، منہاج قاضی کو 22 مئی کو عدالتی حکم پر جناح اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔واضح رہے کہ سینٹرل جیل کراچی میں قائم انسداد دہشت گردی عدالت نے ایم کیو ایم مرکز نائن زیرو کے سیکیورٹی چیف منہاج قاضی اور کارکن محبوب غفران کو کے ای ایس سی کے سابق ایم ڈی شاہد حامد کے قتل کیس میں بری کردیا کردیا تھا۔رپورٹ کے مطابق عدالت نے ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بے گناہ قرار دے دیا، مقدمے میں ایم کیو ایم کے کارکن صولت مرزا کو سزائے موت دے دی گئی تھی، ملک شاہد حامد کو 1997 میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔